اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت متحد ہے۔ میں نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو اقوام متحدہ میں ملاقات کے لیے خط بھی لکھا تھا لیکن خط کا جواب مثبت نہیں آیا جس کی وجہ وہاں کے انتخابات تھے اور مجھے خوف تھا کہ بھارت اپنے انتخابات سے قبل کوئی ڈرامہ کرے گا۔