کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی حمایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
بلاول بھٹو نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب آنا چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، بلاول بھٹو نے کہا کہ چند لوگوں کے غیر داشمندانہ فیصلوں سے آئندہ نسلوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔