اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دیدی ۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، اوگرا کی منظوری کے بعد گیس 151 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف میں مکمل اضافہ 27 ستمبر 2018 کو صارفین پر منتقل نہیں کیا تھا، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن نے اوگرا میں ٹیرف پرنظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں، حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف صارفین پر منتقل کرے یا سبسڈی دے، ذرائع کے مطابق حکومت نے سبسڈی نہ دی تو گیس کمپنیوں کو 170 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔