پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ میں ملا جلا رجحان موجود ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 133 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 39 ہزار 882 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 133 پوائنٹس اضافہ اور پھر زیرو پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 38,046,100 شیئرز کی لین دین کا ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 979,609,354 بنتی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 302 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔