افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ میں 16 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث پانچوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور آپریشن بھی روک دیا گیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ترجمان گورنر ننگر ہار کے مطابق خودکش بمبار نے سٹی ائرپورٹ کے نزدیک کنسٹرکشن کمپنی کے پاس خود کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑایا اور دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
افغان سیکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
فی الحال خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔