سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو نقصان ہوا تو وہ قتل تصور کیا جائے گا اور اس کا قصور وار حکومت کو سمجھا جائے گا۔
سکھر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، سب صحتیابی کی دعا کریں، لاہور کی سروسز اور جناح اسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، صرف پارٹی کا نہیں ہوتا، عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا، وہ اب تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے