اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے۔
سول ایوارڈز دینے کی تقریب 23 مارچ کو یوم پاکستان پر ہوگی جس میں 127 شخصیات کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
عوامی خدمات کے شعبہ میں شعیب سلطان خان کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ کھیلوں کے شعبہ میں سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔
شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی اور محمد ادریس شہید کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کیلئے خدمات پر تین غیر ملکیوں کیلئے بھی ہلال پاکستان کا اعلان کیا گیا جن میں جاپان کے سی شیرو ایتو، چین کے ژو شاہوشی اور ترکی کے اسماعیل خرامانی شامل ہیں۔