کرنسی اسمگلنگ کیس میں مفرور قرار دی گئی ماڈل ایان علی نے اپنے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ایان علی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہوں، اس کے لیے بے گناہی ثابت کرنے کے لیے موقع دیا جائے، کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔