پنجاب کے ضلع اٹک سے 2 ڈاکٹرز کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو نامعلوم افراد نے 3 روز قبل اغوا کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق اٹک کے علاقے فتح جنگ گلی جاگیر سے تین روز قبل اغوا ہونے والے دونوں ڈاکٹرز کی لاشیں ڈھوک صوبہ سے ملی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر عزیز اور ڈاکٹر افتخار تین روز قبل اپنے گھر گلی جاگیر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔
دونوں ڈاکٹرز کے اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دونوں مقتولین کی لاشیں ڈھوک صوبہ سے ملی ہیں جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔