وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔
ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔
ایفائے عہد کا زمانہ ہے اور ہم فاٹا (پرانا قبائلی علاقہ) کی تعمیر وترقی کے دس سالہ منصوبے پر سہ ہفتہ مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع کر رہے ہیں۔ ہمارے قبائلی بھائیوں کو تاریخی ترقی میسر آئے گی کیونکہ حکومت قبائلی اضلاع میں دس برس تک سو ارب سالانہ سے زائد کے اخراجات کا ارادہ رکھتی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
عمران خان کا کہنا تھا کہ سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ حکومت کا قبائلی ضلعوں کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔