اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، نیب آفس جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور جیالے سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
پولیس نے پیپلز پارٹی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔