پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 174 پوائنٹس گر گئے۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 174 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 357 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 531 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38 ہزار 447 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10 انڈیکس میں 4,929,840 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 411,185,756 بنتی ہے۔