محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے وقت خنکی میں کمی ہوئی اور موسم خشک رہا۔ اسلام آبا کا درجہ حرارت پیر کی صبح 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ روز بارش ہوئی تاہم آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے تاہم صبح اور شام میں خنکی برقرار رہے گی۔
بلوچستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ کوئٹہ، پشین اور مستونگ کا درجہ حرارت منفی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز سندھ کے چند اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ شکارپور، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا تاہم ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات، مکران اور مالاکنڈ ڈویژن، ڈی آئی خان اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔