پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 38128 پوائنٹس سے ہوا تھا۔
انڈیکس میں 76 پوائنٹ کے اضافے سے انڈیکس 38205 پر پہنچ گیا۔ کچھ دیر کیلئے مارکیٹ میں مندی بھی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 38172 پر تک گر گئی۔
اسٹاک مارکیٹ پہلے ایک گھنٹے میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور آخری خبریں آنے تک انڈیکس 38149 پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 2,457,150 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 206,479,904 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز مارکیٹ 38128 پر بند ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں 2.65 ارب روپے مالیت کے 5.63 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔