کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپریٹینڈنٹ ایگزامینیشن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ شید حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔