کینسر کے عارضے میں مبتلا دوبچیوں کی خواہش آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پوری کردی۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینسرکے عارضے میں مبتلا دوبچیوں 13 سالہ جویریہ عالم اور15 سالہ رُبا رفیق کی سپاہی بننے کی خواہش آرمی چیف نے پوری کردی۔ کورکمانڈرلاہورنے دونوں بچیوں سے مل کران کی خواہش کو پورا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جویریہ اورروبا نے یادگارشہداء پرپھولوں کے چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ کینسرمیں مبتلا بچیوں نے پاک آرمی میں سولجربننے کی خواہش ظاہرکی تھی۔