وزیر اعظم عمران کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے کر لیا گیاہے ۔ وزیر اعظم 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے ۔
وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت کابینہ ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم دوسرے ’’ون بیلٹ ون روڈ فورم‘‘ میں شرکت کریں گے۔
ون بیلٹ ون روڈ فورم میں دنیا بھر سے100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم دورہ چین کے دوران صدر، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
وزیر اعظم پاکستان ان اہم ملاقاتوں میں پاک چین راہ داری منصوبے پر بات چیت کرینگے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس نومبر میں بھی چین کے دورے پر گئے تھے ۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا چین کا پہلا دورہ تھا۔