تھانہ کاہنہ کے علاقے میں ایک بیوی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے نوکروں کے سامنے رقص نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے۔
خاتون اسما نے فیصل سے چار سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔ بیوی نے الزام لگا ہے کہ میں نوکروں کے سامنے ڈانس کرنے سے انکار کیا تو شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر پائپو سے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں پولیس کے پاس گئی تو میرے پاؤں میں جوتی تک نہیں تھی، پولیس اہلکار مجھ سے پیسوں کا تقاضہ کرتے رہے، پولیس اہلکاروں نے میڈیکل کروانے کے لیے بھی پیسے مانگے۔
مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر میں 354 اے کی دفعہ نہیں لگائی گئی۔