بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کانگریس کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ارمیلا ماٹونڈکرنے کانگریس جماعت کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ کانگریس کے نظریات پر یقین رکھتی ہیں اسی وجہ سے یہاں ہیں۔
.ارمیلا نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آج کے دور میں بھارت کو ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے