وزیراعظم آج کوئٹہ اور گوادر کا دورہ کریں گے جہاں وہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کوئٹہ ژوب شاہراہ اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نسٹ کوئٹہ کیمپس، امراض قلب اسپتال اور کچلاک تا ژوب روڈ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دو روزہ گوادر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
عمران خان گوادر ایکسپو میں شرکت کے ساتھ عمائدین شہر سے ملاقات اور گرین اینڈ کلین گوادر مہم کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم دورہ گوادر کے موقع پر پاکستان اور چائنہ حکومت کے درمیان معاہدے، پاک چائنہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ، پاک چائنہ فرینڈشپ اسپتال کے عمل درآمد معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان کے گوادر آمد پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایئر پورٹ سے جناح ایونیو، میرین ڈرائیو، استادعبدالمجید گوادری روڈ، گوادرپورٹ روڈ عام ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے۔جناح ایونیو، میرین ڈرائیو سمیت مختلف شاہراؤں پر پیدل چلنے کی بھی اجازت نہیں
وزیر اعظم 2 روز میں کوئٹہ، گوادر، کراچی ،گھوٹکی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔