پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11.92 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل 11.17 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
مٹی کا تیل 6.50 اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.65 روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کی حتمی منظوری دیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان 31 مارچ کوکیا جائےگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت توانائی کو بھجوائی گئی تھی ۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت مین 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔
تاہم حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہوئی ۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا مٹی کے تیل کی نئی قیمت اب 86.31 روپے ہو گئی.
لائٹ ڈیزل بھی 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیاجس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77.53 روپے مقرر کی گئی۔