وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے ۔ کابینہ انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی لگانے کی حتمی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں بے قاعدگیوں کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی۔ کابینہ سماجی تحفظ اورخاتمہ غربت کی نئی وزارت کے قیام کی منطوری بھی دے گی۔
نیشنل انڈسٹریل ریلشنز کمیشن کے تین ارکان کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ پی ائی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی منظوری اورآئی پی او بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
کابینہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کی تقرری کی منظوری بھی دیگی۔ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین توانائی منصوبوں پر معاہدوں کی توثیق جائے گی.
کابینہ ویژن ائیر کے لائسنس میں توسیع کی منظوری کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ماہانہ اتار چڑھاو کا بھی جائزہ لے گی۔
مختلف اداروں اور وزارتوں کے دیگر ممالک سے معاہدوں کی منظور ی بھی دی جائے گی۔
کراچی گارمنٹس سٹی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے ۔
یاد رہے 26مارچ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ۔ عمران خان ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا۔