وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تاہم ان کے کسی اسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں آئی، امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے، مریم نواز کے ٹوئٹ بھی بند ہوگئے ہیں، روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نواز نے بھی کافی دن سے ٹوئٹ نہیں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں جس میں ان سے خیریت پوچھنا چاہتا ہوں،امید ہے جیل سے گھر جانے کے بعد تناؤ میں کمی اور خوشگوار ماحول میسر آیا ہے، اب نوازشریف خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں، نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔