انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن برقرار رکھنے پر بھارتی ٹیم کو ایک ملین ڈالرکا خصوصی بونس دیا ہے۔
یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک بھارت نمبر ون ٹیسٹ پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ مستقل مزاجی کے ساتھ اچھی کارکردگی دیکھا کر دوسرے نمبر پر براجمان نیوزی لینڈ ٹیم کو آئی سی سی سے 5 لاکھ ڈالر ملے ہیں۔
گزشتہ دو برس کٹ آف ڈیٹ تک دوسری پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے اس بار تیسرے نمبر پر رہی اور 2 لاکھ ڈالر کی حقدار قرار پائی۔
صرف ایک پوائنٹ کمی کے وجہ سےچوتھی پوزیشن پر موجودآسٹریلیا کے حصے میں ایک لاکھ ڈالر آئے۔
آئی سی سی کی جانب سے ہر سال یکم اپریل تک رینکنگ میں ٹاپ چار پوزیشنز برقرار رکھنے والی ٹیموں کو یہ بونس دیے جاتے ہیں۔ انگلینڈ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔