کراچی: تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات میں نقل کا نہ رکنے والا سلسلہ برقرارہے ۔ امتحانی مراکز میں موبائل فونز اور گائیڈوں کا آزادانہ استعمال جاری ہے ۔ ا
نویجلیٹرز کی موجودگی میں طلبا بے خوف ہوکر موبائل فون کے ذریعے پرچے حل کرنے میں مصروف ہیں۔ سر عام بے لگام ہونے والی نقل نے کیمسٹری کا مشکل پرچہ آسان بنا دیا ہے ۔ اساتذہ کی معطلی کے باوجود نقل مافیاں سرگرم ہے۔ مختلف مرکز امتحانات کے باہر حل شدہ پرچہ دستیاب ہیں۔
مختلف امتحانی مراکز میں ایک ہی بنچ پر تین تین طلبا کو بٹھا کر پرچہ لیا جارہاہے۔ نقل پر قابو پانے کے لئے بنائی گئی 29 چھاپہ مار ٹیمیں بھی کہیں نظر نہیں آرہیں۔