کراچی :سندھ میں خطرناک دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50180 ملزمان مفرور قراردیے گئے ہیں۔
سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔ مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ کی کاپی ہم نیوز نے حاصلِ کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی کی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں خطرناک دہشت گردوں سمیت 22127 ملزمان مفرور ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پر ہے۔لاڑکانہ ڈویژن میں 13135 ملزمان مفرور ہیں۔
حیدرآباد ڈیویژن میں 6301 ملزمان مفرور ہیں۔ سکھر ڈویژن میں 3841 اور میرپور خاص ڈویژن میں 742 ملزمان مفرور ہیں۔
شہید بےنظیر آباد ڈیویژن میں 3970 ملزمان مفرور ہیں۔