نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر یو اے ای سفارت خانے کے افسر سے رائفل برآمد کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں تعینات افسر راشد سنان علی اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 سے دبئی جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اس سے سامان سے رائفل برآمد ہوئی۔
ایئرپورٹ اہلکاروں نے راشد سنان علی کو پروٹوکول دینے والے محمد افضل نامی شخص سے رائفل کا لائسنس اور دیگر دستاویزات طلب کیں لیکن محمد افضل رائفل کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر اے ایس ایف نے رائفل قبضے میں لے لی۔