پاکستانی فلم پنکی میم صاحب نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
برطانیہ میں ’یوکے ایشین فلم فیسٹیول‘ کا 21واں شو ہوا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں پاکستانی فلم سمیت ایشیا کے دیگر ممالک کی فلموں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا جب کہ پاکستانی فلم ’پنکی میم صاحب‘ کو بہترین ایشین فلم 2019 کے ایوارڈ سے نوازا گیا، فلم کو یہ ایوارڈ آڈیئنس چوائس پر دیا گیا۔
پنکی میم صاحب پاکستانی خاتون فلمساز شازیہ علی خان کی پہلی فیچر فلم تھی جو گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ فلم کی کہانی دبئی میں مقیم خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان کے چھوٹے گاؤں سے آئی ہوتی ہے جب کہ فلم کی لندن میں ’یوکے ایشین فلم فیسٹیول‘ کے دوران بھی خصوصی نمائش کی گئی تھی۔
واضح رہے گزشتہ سال یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’کیک‘ کو ایوارڈ دیا گیا تھا۔