امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستان پہنچنے پر امام کعبہ کا استقبال وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارت خانے کے حکام نے کیا۔
امام کعبہ کل فیصل مسجد کا دورہ اور نماز جمعہ کی امامت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ امام کعبہ 13 اپریل کو سعودی سفیر کی دعوت پر علماء و مشائخ سے ملیں گے۔
امام کعبہ 14 اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 15 اپریل کو پاکستان علماء کونسل کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔