ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس مقدس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جبکہ مختلف عبادت گاہوں میں خواتین کیلیے بھی باپردہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اجتماعی عبادات کیلیے مساجد ، دینی مدارس اور گھروں میں خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں انفرادی اور اجتماعی عبادات ، نوافل کی ادائیگی اور تسبیح ذکر و اذکار شامل ہیں۔
دوسری جانب ملک میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے باعث کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ مساجد اور قبرستانوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔