ڈرامے میں کرپشن کے خلاف لڑائی لڑتے ہوئے صدر بنے اور یہ کہانی سچ ثابت ہوگئی۔ یوکرین میں صدارتی انتخاب کامیڈین نے جیت لیا۔ ولودومیر زیلینسکی نے ستر فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرلیے۔ مخالف امیدوار نے شکست قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سب کو لوٹ پوٹ کرنے والے یوکرین کے کامیڈین ولودومیر زیلینسکی نے صدارتی انتخابی معرکے میں قدم رکھا تو کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اس میں سرخرو ہوں گے۔ ملک کے موجودہ صدر پیٹرو پوروشنکو کے مقابلے پر کھڑے ہونے کامیڈین نے یہ معرکہ سر کرلیا ہے۔ جیت کا اعلان ہوا تو مداحوں اور حمایتوں نے خوب جشن منایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ زیلینسکی نے طنزیہ ڈرامے میں ایسے استاد کا کردار ادا کیا تھا جو کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور پھر عوام کی حمایت سے صدر بن جاتا ہے۔ اب یہ ڈراما سچ ثابت ہوگیا ہے۔