کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 140 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36404 پوائنٹس سے ہوا تھا۔
مارکیٹ کھلتے ہی مجموعی انڈیکس میں ایک بار انڈیکس 28 پوائنٹ کی کمی سے 36376 پر بھی گیا لیکن یہ مندی زیادہ دیر کیلئے نہیں تھی۔
اسٹاک مارکیٹ آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں 140 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ میں7,754,660 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت348,466,039 رہی۔