اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آج پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد، سبی ڈویژن اورسندھ کی سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات کا امکان ظاہر کیا ہے