جسٹس قاضی محمد امین نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس قاضی محمد امین کی تقرری کا نوٹیفیکیشن دوروز قبل جاری کیا تھا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ریٹا ئرمنٹ کےبعد سپریم کورٹ کے جج کی نشست خالی تھی