پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ ایران پر تنقید
کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا۔ حکومت کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کا خیال نہیں۔ حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس سے قبل بھی عمران خان کے دورہ ایران سے متعلق ان پر تنقید کرچکے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے گزشتہ روز اپنی ٹویٹ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ جب آپ اچھی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے لوگوں کو داخلہ دیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ ایران میں ایک تقریب سے خطاب میں جب سےدانستہ یا نادانستہ طور پر جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملانے کی بات کی اس وقت سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔
پاکستان کے نامورصحافی طلعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں انہیں یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔