نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید نعیم رشید کو 4 مئی کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس سینیٹر ہلال الرحمن کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈی جی بیورو آف امیگریشن نے بتایاکہ باہر جانے والے پاکستانیوں کیلیے بینک اکاؤنٹ لازم کر رہے ہیں اور ان کا سیلری اکاؤنٹ پاکستانی اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کیاجائے گا تاکہ وہ آسانی سے گھر پیسے بھیج سکیں۔
وزرات خارجہ کے حکام نے بتایاکہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم رشید کو 4 مئی کو نشان امتیاز سے نوازاجائے گا۔ وزرات سمندر پار پاکستانیزکے حکام نے بتایاکہ سری لنکا میں 3 پاکستانی خواتین زخمی ہوئی ہیں۔