محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1 سے 3 مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔
شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔