جمعہ کی شام چھ بجے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیلی فون لائن سروس معطل ہوئی جسے ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا ۔ رابطہ منقطع ہونے سے رضا کاروں کو کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی سمیت ملک بھرمیں رضاکارانہ سروس فراہم کرنےوالےادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیلی فون لائنزخاموش ہوگئی ہیں۔ جمعہ کی شام پی ٹی سی ایل کےمرمتی کام کی وجہ سے سروس معطل ہوئی جسے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیا جاسکا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے24 گھنٹےسروس میں یومیہ 3 ہزار کے قریب کالز موصول ہوتی ہیں جس میں سے1500 کالز مریضوں اور روڈ حادثات میں متاثر ہونےکی صورت میں افراد کو ایمبولینس کےذریعےاسپتال منتقلی کیلئےکی جاتی ہیں۔
شہرمیں ایدھی فاؤنڈیشن کے چھوٹے بڑے 30 سینٹرز موجود ہیں جو عوام الناس کی فلاح کیلئےکام کررہے ہیں۔
مرکزسےرابطہ منقطع ہونےسےشہراوراندرون ملک رضاکاروں کے ذریعےشہریوں کی مدد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔