ضلع مہمند میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کا رکن عمر سید جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل امبار کے علاقے سرہ شاہ میں ہوا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے رکن عمر سید کے گھر کے باہر باروی مواد نصب کیا، جیسے ہی عمرسید گھر سے باہر نکلے، بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔