سیکریٹری آبپاشی پنجاب نے ڈھڈوچہ ڈیم سے متعلق اپنا جواب داخل کرادیا ہے، جس پر سپریم کورٹ نے کیس نمٹادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سیکریٹری آبپاشی پنجاب نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عدالتی استسفار پر ہوگا، سیکریٹری آبپاشی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ڈیم اصل جگہ پر ہی تعمیر ہو گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل ہوگا، عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق کیس نمٹا دیا ہے۔
اس سے قبل 14 جنوری کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے ڈھڈوچہ ڈیم کی بڈنگ کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ اگر حکم عدولی کی گئی تو توہین عدالت کے مرتکب ہونگے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈھڈوچہ ڈیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آغا وقار کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ ڈیم نہیں بننے دیں گے،،یہ کام کرنے نہیں اپنی اتھارٹی استعمال کرنے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں،اگر کام کرنے کے لیے بیٹھے ہوتے تو آج کوئی حل نکالتے،افسروں کو خیال ہی نہیں کہ ملک کے لیے کچھ کرنا ہے۔