اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا جس کے بعد یکم رمضان کوبینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہوگی۔
اسٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امورسے مشاورت کرکے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کوبینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہوگی، زکوة کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کے بنیاد پرکیا گیا، بینکوں میں 44 ہزار415 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔