انتہا پسند اور متعصب شیوسینا کی جانب سے برقعے پر پابندی کے مطالبہ کے بعد نغمہ نگار جاوید اختر بھی متعصب بھارتیوں کے سامنے ڈٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر انتہا پسند اور متعصب بھارتیوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ شیو سینا نے شوشا چھوڑا ہے کہ سری لنکا کی طرح بھارت میں بھی برقعے اور نقاب پر پابندی لگنی چاہیے۔
مسلم دشمنی میں زہر اگلتی شیو سینا کا ارادہ ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ یہ قانون سامنے لے آئیں گے جس پر جہاں بھارتی مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑی ہوئی ہے وہیں وہ خاصے خوف زدہ بھی ہیں۔ہندو انتہا پسندو اور متعصب شیو سینا کے اس مطالبے کے بعد جاوید اختر نے کہا ہے کہ برقعہ پر پابندی لگانے والے پہلےراجستھان میں گھونگھٹ میں رہنے والی خواتین پر یہ بندش لگا کر دکھائیں۔
نغمہ نگار جاوید اختر کے اس بیان کے بعد بھارت میں انتہا پسند اور متعصب ٹولہ اب ان کے پیچھے لگ گیا ہے.