وزیراعظم عمران خان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے صدر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے صدر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں گے جب کہ نجی شعبے سے 7 افراد کو بھی بورڈ آف انویسٹمنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سلمان شاہ سمیت ڈاکٹر شمشاد اختر، احمر بلال صوفی، علی نقوی اور نوید اے خان کو بورڈ آف انویسٹمنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔