حکومت سندھ نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کارکا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 سے 4 بجے تک ہوں گے، جمعے کو صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا جب کہ ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کارصبح 10 سے سپہر 3 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہرایک بجے تک ہوگا۔
ماہ رمضان کے اوقات کار کا اطلاق سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، خود مختاراداروں واتھارٹیز لوکل کاؤنسلز پر ہوگا تاہم یہ اطلاق لازمی خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر اطلاق نہیں ہوگا۔