ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ کا پاکستان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، اوپننگ بلے باز جان کیمبل اور شائے ہوپ نے پہلی وکٹ پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز کی شراکت قائم کی جو ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔
جان کیمبل 179 اور شائے ہوپ 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
A run down of the many, many records smashed by John Campbell and Shai Hope during their mammoth 365-run opening stand v Ireland.https://t.co/72NbTevu5v
— ICC (@ICC) May 5, 2019
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے جولائی 2018 میں زمبابوے کے خلاف 304 رنز کی پارٹنرشپ بناتے ہوئے سینتھ جے سوریا اور اوپل تھرنگا کا ریکارڈ توڑا تھا۔
یاد رہے کہ سری لنکن اوپنرز نے جولائی 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 286 رنز بنائے تھے۔