لاس اینجلس سے میکسیکو جانےوالا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سے میکسیکو جانیوالا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں 11 مسافروں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ اتوار کے روز امریکی شہر لاس اینجلس سے میکسیکو کیلئے روانہ ہوا تھا لیکن راڈار سے اس کا رابطہ منقطہ ہوگیا تھا جس کے بعد امدادی کارکنوں نے طیارے کی تلاش شروع کردی تھی۔
پیر کے روز امدادی کارکنوں نے میکسیکو کے پہاڑی علاقوں میں چھوٹے کمرشل طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ طیارے میں موجود 11 مسافر اور عملے کے تین ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔