داتادربارکے قریب دھماکے کے نتیجے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان سے متعلق فوری طورپراعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔
داتا دربارکے قریب دھماکے کے نتیجے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے امن و امان سے متعلق فوری طور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ امن و امان سے متعلق اجلاس کچھ دیر بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہوگا۔
دھماکے کی پیش نظروزیراعلی نے بھکر، سرگودھا اورشیخوپورہ کے دورے منسوخ کردیئے۔
مزید پڑھیں: داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکہ، 3 اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ داتا دربارکے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔