وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔
وزیراعظم صبح 10 بجے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جب کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادیوں کو بھی بلایا گیا ہے جب کہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، مہنگائی اور سیاسی تنقید پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وزیر اعظم کی جانب سے بجٹ اجلاس سے قبل بھی اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا نواں سیشن جاری ہے۔
اس سے قبل 28 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ جس میں وزیر اعظم نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔