پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج منفی رجحان دیکھنے میں آرہاہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس 34 ہزار 960 کی سطح پر آگیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 596 پوائنٹس کی کمی سے 35035 پر بند ہوا۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز شدید مندی کا رجحان موجود رہا۔ دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 34 ہزار 997 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ایک دن میں انڈیکس میں 1.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 313 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔