قومی کرکٹر شاداب خان کی صحت کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی.
ہپٹائٹس سی کا شکار شاداب خان علاج کے ذریعے وائرس کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اب ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کی قومی اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی ایڈوائس پر شاداب خان کا راولپنڈی میں علاج جاری ہے آئندہ ہفتے شاداب خان کے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز اپنی آراسے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے۔